پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ہے جس دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔
FM @BBhuttoZardari received a high-level Chinese delegation at @ForeignOfficePk led by HE Yang Jiechi, Member of the Politburo of the Central Committee of the Communist Party of China & Director of Central Commission on Foreign Affairs of the CPC.
Advertisement📍@CathayPak
📍@MFA_China pic.twitter.com/HWGrLUqATu— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) June 29, 2022
اس دوران ڈائریکٹر یانگ جیچی کے ہمراہ نائب وزرائے خارجہ اور تجارت، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی تھے۔
دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی جبکہ چین کے وفد کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

