Advertisement

پیٹ کی گیس دور کرنے کے چند گھریلو نسخے

تیزابیت

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتائیں گے کہ کس طرح آپ باورچی خانے میں موجود چند چیزوں کے استعمال سے پیٹ میں گیس کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

پیٹ کی گیس دور کرنے کے چند گھریلو نسخے

پیٹ میں گیس اور اس کا خارج ہونا ہمیں عجیب کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے اور یہ شرمندگی کا باعث بنتا ہے، لیکن یہ ایک قدرتی عمل ہے اور کبھی بھی ہم اس سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

گیس کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں درد اور مروڑ بھی ہوتی ہے اور تیزابیت بھی ہوتی ہے جس کہ وجہ سے کھانا پینا اور سکون سے بیٹھنا بھی مشکل لگتا ہے۔

چلیں تو جان لیں کہ کیسے ہمارے باورچی خانے میں موجود چند اجزاء سے ہم کیسے اس مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں۔

Advertisement

• اجوائن

اجوائن میں ایک ایسا خاص مرکب ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے لئے انتہائی مفید ہے، یہ ہمارے جسم میں گیسٹرک جوس بناتا ہے اور اس کی وجہ سے ہم جو بھی کھاتے یا پیتے ہیں وہ جلدی ہضم ہوتا ہے۔

اگر آپ کو گیس ہو رہی ہے تو دن میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اجوائن استعمال چبا کر کھائیں اور پانی پی لیں، یہ بہت زبردست نسخہ ہے۔

• زیرے کا پانی

زیرہ ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے، اگر آپ کو جلدی پیٹ کی گیس سے نجات چاہیئے تو 2 کپ پانی میں 1 کھانے کا چمچ زیرہ ڈال کر اس کو اُبالیں جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد اس پانی کو پی لین بہت جلدی گیس کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

• ادرک اور لیموں

Advertisement

ایک کھانے کا چمچ اردک کو کوٹ کر اس میں لیموں نچوڑیں اور ہر کھانے کے بعد یہ ایک چمچ استعمال کریں ادرک اگر ادرک کا ایک ٹکڑا کپ پانی میں ڈال کر اس کی چائے بنا کر استعمال کی جائے تو اس سے بھی گیس کا مسئلہ باآسان حل ہو سکتا ہے۔

تو یہ تھے آسان گھریلو اور سستے علاج جس کو اپنا کر آپ گیس کے مسائل سے نجات پا سکتے ہیں تو اب اگر کبھی پیٹ میں گیس کا سامنا ہو تو یہ نسخے آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version