سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ماہرین کی نگرانی میں چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کیں تھی، جس کے بعد شہریوں اور سرکاری کمیٹیوں نے چاند دیکھا۔
عرب میڈیا کے مطابق متعدد خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آنے کی مستند شہادتوں کے بعد ذوالحج کے چاند کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
جبکہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
اعلان کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز تیس جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحج سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اور رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی 2023 بروز اتوار کو ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

