Advertisement

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور

مونس الٰہی

مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بنکنگ جرائم عدالت لاہورنے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الٰہی کی گرفتاری سے روک دیا۔

بنکنگ جرائم عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کر لی۔

بینکنگ جرائم عدالت کے جج اسلم گوندل نے مونس الٰہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ محمد خان بھٹی  کی اسی کیس میں عبوری ضمانت ہو چکی ہے۔

وکیل مونس الٰہی نے مؤقف بیان کیا کہ مونس الہی بھی اسی کیس میں نامزد ہیں اوران کی جانب سے یہ پہلی درخواست ضمانت ہے۔

Advertisement

ایڈووکیٹ امجد پرویز نے مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ نیب اسی معاملے پرپہلے ہی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کلین چٹ دے چکا ہے۔

وکیل مونس الٰہی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظورکی جائے۔

منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری مونس الٰہی نے عبوری ضمانت امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے چار جولائی تک منظور کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version