Advertisement

آئی ایم ایف نے 440 ارب کے اضافی ٹیکس کا کہا ہے، شوکت ترین

شوکت ترین

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے جس کے بعد اصل بجٹ اب آئے گا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک اور بجٹ آرہا ہے، آئی ایم ایف نے انہیں کہا ہے کہ 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت جب اضافی ٹیکس لگائے گی تو وہ ہی اصل بجٹ ہوگا جب کہ سینیٹ نے خانہ پوری کے لیے بجٹ پر بحث کی اور ہمارے دور میں اتنے بھی مشکل حالت نہیں تھے خاص طور پر اس طرح کی بدترین لوڈ شیڈنگ تو ہمارے دور میں نہیں ہورہی تھی جو آج کی جارہی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے جب کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، امیر لوگوں پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے گا۔

شوکت ترین نے امپورٹڈ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کہا جاتا رہا کہ عمران خان کی حکومت معیشت پر جھوٹ بول رہی ہے، اکنامک سروے کی رپورٹ میں تحریک انصاف کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ پر اسی حکومت نے دستخط کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version