Advertisement

افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغان شہریوں کے لئے ویزا نظام کے متعلق بات کی ہے۔

 

 وزیراعظم نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے افغان شہریوں کی موجودہ قومیت کی بنیاد پر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی کریں گے اور افغان ڈرائیوروں و ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹے کے اندر ایک سال تک کے لیے ملٹی پل ویزا فراہم کردیا جائیگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع تر خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو مزید لبرل ویزا پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version