پاکستانی نژاد جاپانی شہری نے کک باکسنگ کا اہم ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی نژاد جاپانی شہری عقیل بخاری نے جاپان میں کِک باکسنگ کا اہم ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
جاپان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت حسن بخاری کے صاحبزادے عقیل بخاری جاپان کے کِک باکسنگ کے شعبے میں تیزی سے اپنا مقام بنا رہے ہیں۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں کِک باکسنگ کا اہم ٹورنامنٹ K-1 Krush 138 کا انعقاد ہوا جس میں 24 سے زائد بہترین باکسرز نے شرکت کی،اس ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابلِ شکست پرفارمنس سے عقیل بخاری نے یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں عقیل بخاری نے اپنے مخالف حریف کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عقیل بخاری کے والد حسن بخاری نے اس حوالے سے کہا کہ عقیل بخاری نے اپنے شوق سے اس کھیل کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور والدین میں اور میری اہلیہ بھی عقیل کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں تاہم اس بات پر خوش ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کرتا ہے اور پاکستان اور جاپان کا نام روشن کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

