Advertisement

خواجہ آصف کی عوام سے کفایت شعاری اپنانے کی درخواست

کفایت شعاری

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ کفایت شعاری اپنائیں اس سے معاشی صورتحال میں بہتری آئیگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی پیش نظر کفایت شعاری ہمارے کلچر کا حصہ بن جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی قابو سے باہر ہو رہی ہے اسے کفایت شعاری سے روک سکتے ہیں لیکن قومی سطح پر نا حکومتوں نے نا کسی اور نے اس طرف سوچا جبکہ ایسی صورتحال میں اجتماعی کوشش کرنا پڑتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گی اور اسکی ذمہ داری ہم ہی اٹھائینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے اتحادی سب ملکر مشکلات سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ میں تاجروں نے بیماری کے ڈر سے اوقات تبدیل کئے تھے لیکن آج 3500 میگا واٹ بجلی روزانہ کی ضرورت ہے جس کے لئے سب اپنے اوقات جو مہذب دنیا میں ہیں وہ بہتر کر لیں تو بہتری آئیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتیں قیمتیں جس سطح پر چھوڑ کر گئی وہ سب محسوس کرتے ہیں لیکن ہم نے دو ماہ کوشش کی کہ اچھائی کریں۔

خواجہ آصف نے کہا جب تحریک عدم اعتماد کے بعد کامیابی ملی تو دو چوائس تھیں ، یا تو جلد الیکشن کرواتے یا پھرمشکل فیصلے کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان صاحب جس قسم کے بیانات دیتے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہے وہ اپنے دورہ حکومت کی خود کچھ بات نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version