جو ہم سے غلطیاں ہوئیں ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں، وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا ہے کہ جو ہم سے غلطیاں ہوئیں ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان مشکل حالات سے گزر رہی ہے، مختلف جماعتیں غلط فہمی پھیلاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کی گئیں مگر ناکام ہوگئے، غلط پروپیگنڈے اور جبر کے حوالے سے جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تھے وہ اب واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ خالد مقبول کی درخواست پر ساتھی واپس آرہے ہیں، مختلف کارکنان واپس آگئے ہیں، جن حالات سے ایم کیو ایم پاکستان گزری ہے اور گزر رہی ہے وہ آپ کے سامنے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عناصر آج خود بے نام ہو چکے، مختلف سیاسی جماعتوں سے کارکنان آج ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج نئی شمولیت کرنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ملیر سے بھی کچھ ساتھی آئے ہیں وہ راستے میں ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے مشن و مقصد اور جدوجہد میں یہ ساتھی شامل ہوں گے۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ فاروق ملک پی ایس کے مرکزی ذمہ دار تھے، نیئر جعفری پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوئے ہیں، کامران او آر سی سے ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوئے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات میں سپریم کورٹ کے بلدیاتی اختیارات سے متعلق حکمنامہ پر عملدرآمد کروانا شامل ہے، شہر کے لئے اور شہری سندھ کے حقوق کی جدوجہد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو غلط فہمیوں کا شکار ہو کر دیگر جماعتوں میں چلے گئے انکے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر میں ایم کیو ایم ایک بار پھر کلیدی کردار ادا کرے گی۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی کے اتحاد کا آج مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، سب چھینی ہوئی سیٹیں اور چھینے گئے حقوق واپس لینے کی باری ہے، جو ایم کیو ایم سے غلطیاں ہوئیں اس سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

