Advertisement

بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہرد فرد کی ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دینا معاشرے کے ہرد فرد کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چائلڈ لیبر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو فیکٹریوں، کارخانوں اور گھروں میں کام کرنے کے بجائے اسکولوں میں ہونا چاہیے۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو تعلیم اور بہتر صحت کا حق حاصل ہے، بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دینا معاشرے کے ہرد فرد کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ایوان بالا میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے، بچوں کو چائلڈ لیبر کی بجائے معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر جتنی توجہ دی جائے قوموں کی ترقی کے امکانات اتنے روشن ہوتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ پاکستان چائلڈ لیبر کے روک تھام کیلئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر قائم ہے، معصوم بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version