Advertisement

ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی،فہیم اشرف

پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ جب بھی موقع ملا  میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی پوری کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق فہیم اشرف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا لازمی حصہ رہے ہیں لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں باقاعدگی سے نہیں کھیلے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک ویسٹ انڈیز کی سیریز کا تعلق ہے، پاکستان نے واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستانی ٹیم اپنا کمبی نیشن برقرار رکھ سکتی ہے اور اگر آپ 2017-2019 میں ہماری ٹیم کو دیکھیں تو ہم صرف ایک کمبی نیشن کے ساتھ کھیلے ہیں ۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر کوئی ایک یا دو تبدیلیاں کی گئی ہیں تو پاکستان بہت کامیاب رہا ہے، لہذا اگر پاکستان ایسا کرتا رہا تو پاکستان آنے والے ایونٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔

بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ جہاں تک ان کے مزاج کا تعلق ہے،ہر کپتان کا مزاج مختلف ہوتاہے، کچھ ایسے حالات ہوتے ہیں جہاں کپتان کو اپنے کھلاڑیوں پر سختی کرنی پڑتی ہے لیکن ساتھ ہی اسے نرمی برتنی پڑتی ہے اور زیادہ تر کپتان ایسا ہی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version