بجٹ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ صوبے کے عوام کا بجٹ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بجٹ کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ صوبے کے عوام کا بجٹ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ساتھ دینے پر کابینہ کے ساتھیوں اور پارلیمانی دوستوں کا شکر گزار ہوں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر کابینہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعلیٰ نے آئندہ بھی سب کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہر ضلع کو قطع نظر سیاسی وابستگی یکساں ترجیح حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ماحول اس بجٹ سیشن میں اسمبلی میں نظر آرہاہے اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ میں ہر شعبہ کو شامل کر کے احتجاج کے رجحان کا خاتمہ کیا، بجٹ کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ صوبے کے عوام کا بجٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

