Advertisement

حرامانی اور جنید خان کی میوزک ویڈیو ’یاداں‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی کامیاب جوڑی حرامانی اور جنید خان جلد ایک ساتھ میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گے، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ۔

 ’یاداں‘ سونگ کے ٹیزر کو جنید خان نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا ، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور سب مکمل گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ٹیزر دیکھیں:

 اداکارہ حرامانی نا صرف ایک اچھی پرفارمر ہیں بلکہ وہ کئی مرتبہ اپنی آواز کا بھی جادو جگا چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے موسیقی کے پروگرام کشمیر بیٹس میں دوگانے“سواری “ اور“تمنا “ گا کر خوب داد سمیٹی ۔

حال ہی میں حرامانی نے بھی انسٹاگرام پراس میوزک ویڈیو کا پہلا پوسٹرشئیر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’یاداں‘ جلد آرہا ہے۔

تاہم پوسٹر پر درج تفصیلات کے مطابق گانے کی شاعری حسن بادشاہ نے تخلیق کی ہے جبکہ یہ گانا جنید خان اور میڈلاک گیلانی کی مشترکہ پیشکش ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ ڈراموں میں اداکارہ حرامانی اور اداکار جنید خان کی جوڑی ایک ساتھ بے حد پسند کی جا تی ہے۔

Advertisement

یہ جوڑی اب تک کئی ڈراموں میں  ایک دوسرے کے مدمقابل کام کرچکے ہیں، جن میں کشف ، سن یاراں ، محبت نہ کریو، محبتیں چاہتیں ، میرے قریب مت آنا شامل ہیں۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں کسی میوزک وڈیو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Next Article
Exit mobile version