Advertisement

لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ، ہنگامہ آرائی کامقدمہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

لاہور میں بھاٹی چوک کے قریب پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پارٹی رہنما یاسمین راشد  زخمی ہوگئیں ہیں۔

عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑکرنے اورہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظورکر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہورکی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی ہیں۔

عدالت نے تحریکِ انصاف کلے رہنماؤں میں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منظور کیں۔

انسداد دہشت گری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے  تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمامراد راس، ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

عدالت نے یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کی۔

سماعت کی تفصیل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version