Advertisement

کے الیکٹرک حکام سے لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر دوٹوک بات کی جائے گی، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک حکام سے لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر دوٹوک بات کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کے الیکٹرک حکام کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک بھی شریک ہوں گے۔

اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی کے کس علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کتنا ہے حکومت کو بتایا جائے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک حکام سے لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر دوٹوک بات کی جائے گی جبکہ کراچی میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کی تفصیل کے الیکٹرک انتظامیہ سے طلب کی جائےگی۔

واضح رہے کہ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے اور مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ بہت سے علاقوں میں ہر 2 گھنٹے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ کچھ علاقوں میں پوری پوری رات بجلی نہیں ہوتی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی کمی کا جواز بنا کر شہر بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے جب کہ گلشن اقبال ، ڈیفنس ، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 8 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی ، لانڈھی، قائدآباد، ملیر، گلشن معمار ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، پی آئی بی کالونی ، بلدیہ ٹاون  ، اورنگی ٹاون کے علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بہت سے علاقوں میں ہر دو گھنٹے بعد ڈھائی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version