Advertisement

دعازہرا مبینہ اغوا کیس؛ تفتیشی افسر سے جواب طلب

دعا زہرا کیس

کراچی کی مقامی عدالت نے دعازہرا کے مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسرکی تبدیلی کی درخواست پرجواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں مہدی کاظمی کی کیس کے تفتیشی افسرکی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پرایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ اور کیس کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصرنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں تفتیشی افسرکی تبدیلی کی درخواست دائرکی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مدعی مہدی کاظمی نے 17 جون کو آئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو درخواست دی تھی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ تاحال پولیس حکام نے تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا ہے۔  مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

Advertisement

دعا زہرا کے والد سید مہدی کاظمی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تفتیشی افسرکو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقررکرنے کے احکامات جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version