Advertisement

فیصل قریشی نے بھی بھارت کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

بھارتیہ جانتہ پارٹی (بی جے پی) رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر بائیکاٹ انڈیا کے ہیش ٹیگ کو استعمال کر تے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ابھی جو مسئلہ چل رہا ہے جس پر ہر ایک کو بات کرنی چاہیے، اُس پر سب اتنے خاموش کیوں ہیں؟، بھارت میں ایک خاتون نے ہمارے پیارے نبی ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان دیا ہے جس پر تمام اُمتِ مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کر رہی ہے لیکن ابھی تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے، باقاعدہ بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

اداکار ومیزبان نے کہا کہ ’جب مجھے مختلف جگہوں پر کچھ چیزیں اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میرے لیے اور تمام اُمتِ مسلمہ کے لیے نبی کریم ﷺ کی ذات سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

آخر میں فیصل قریشی نے تمام پاکستانیوں اور اُمتِ مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس پر بات کریں، اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ اب پانی سر سے گُزر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بی جی پے رہنما کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوپور شرما کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version