Advertisement

آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان

خرم شیر زمان

پی پی کی ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبرآزما رہے ہیں۔

خرم شیرزمان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، بجلی کی قیمت ایک بار پھر بڑھانے کا فیصلہ شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹیرے حکمران بجلی کی قیمتوں سے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی چوس لیں گے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرٹارگٹڈ کرپشن ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے۔

پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی نہیں تھی، پی ڈی ایم نے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر بیوقوف بنایا ہے، آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزمارہے ہیں۔

خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی جاسوسی کے بجائے امپورٹڈ حکام اپنی کارکردگی عوام کو دکھائیں، جس طرح مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ رہے ہیں یہ عوام کو منہ نہیں دکھاسکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.90 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی مہنگی کرنے کی منظوری مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو صارفین سے جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے توانائی کے شعبے کے ریگولیٹرز سے درخواست کی تھی کہ مئی کے دوران مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی مجموعی پیداوار پر فی یونٹ 13 روپے 90 پیسے خرچ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version