Advertisement

فہمیدہ مرزا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایوان میں برس پڑیں

فہمیدہ مرزا

جی ڈی اے کی رکن سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایوان میں برس پڑیں۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزارت توانائی کو اتنی بڑی رقم دینے کا مطالبہ کررہی ہے مگر اس کی کارکردگی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں تو بجلی نہ ملنے کا عذاب چل ہی رہا تھا ، آج کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوامی احتجاج سامنے آیا ہے جبکہ آج بجلی مانگنے والوں پر پولیس نے تشدد بھی کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ بجلی کا نظام بالکل ناکام ہوگیا ہے، آج بجلی مہنگی سے مہنگی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.90 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔

Advertisement

بجلی مہنگی کرنے کی منظوری مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو صارفین سے جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے توانائی کے شعبے کے ریگولیٹرز سے درخواست کی تھی کہ مئی کے دوران مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی مجموعی پیداوار پر فی یونٹ 13 روپے 90 پیسے خرچ ہوئے۔

تاہم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مقرر کردہ 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ کے بینچ مارک سے زیادہ 7 روپے 96 پیسے تک اضافی خرچ ہوئے۔

سی سی پی اے کی جانب سےدائر درخواست میں نشاندہی کی گئی تھی کہ مئی میں فرنس آئل سے بہت مہنگی بجلی پیدا کی گئی جس پر فی یونٹ 33 روپے 67 پیسے خرچ ہوئے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کے اخراجات 30 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version