Advertisement

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

پیٹرول اضافہ

لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ کیا میں فیصلہ کروں کہ پٹرول کی قمیت کیا ہونی چائیے۔ یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ پٹرول کی قمیت کیا ہونی چائیے۔

جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل کی  درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس طرح کی غیرضروری درخواستیں کیوں دائرکرتے ہیں۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ حکومت بڑے افسران کو مفت پیٹرول کی سہولت دے رہی ہے لیکن عام شہریوں کے لئے پٹرول مہنگا کردیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ یہ حکومت کا کام ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں کتنی ہونی چائیں۔

Advertisement

لاہورہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کر دی۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے میکانزم بنانے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئےعدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی میکنزم موجود ہی نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کا معاملہ دو رکنی بنچ کے پاس ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست کو بھی دورکنی بنچ کے پاس بھجواء دیتے ہیں۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ معاملہ سراسر مفاد عامہ کا ہےعدالت آئینی طورپرجائزہ لے۔ اوگرا کو میکنزم کےبغیرقیمتوں میں ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں۔

Advertisement

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قیمتوں میں اضافے کے لیے میکانزم بنانے اور قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کو واپس لینے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version