Advertisement

پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ

خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہمند ڈیم کالونی میں نئی تعمیر کی گئی جامع مسجد کا افتتاح کیا۔

دورے کے دوان وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے دونوں منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کو پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کی 14سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 2026ء میں مکمل ہوگی، 51  ارب روپے کے سالانہ فوائد حاصل ہوں گے جبکہ مہمند ڈیم میں 1.2ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 800میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے 2024 ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530میگاواٹ ہوگی۔

 وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے منصوبوں کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے، پانی اور پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی وقت پر تکمیل نہایت ضروری ہے۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ واپڈا زیر تعمیر منصوبوں کی اہداف کے مطابق تکمیل یقینی بنائے، وزارت آبی وسائل زیر تعمیر منصوبوں کی مؤثر نگرانی کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے واپڈا کو بھر پور مدد فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version