Advertisement

کے پی ایل انتظامیہ نے پہلے سیزن کے تمام زیر التواء کیش ایوارڈز کوکلیئر کر دیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ پہلے سیزن کی فرنچائزز کے باقی تمام واجبات اب کلیئر کر دیے گئے ہیں جن میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈز، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین فیلڈر، وکٹ کیپر اور بیٹر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ٹورنامنٹ کی چار فرنچائزز، باغ اسٹالینز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز اور میرپور رائلز کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پی سی بی کو مشترکہ شکایت بھیجنے کے بعد کی گئی۔

واضح رہے کہ کے پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں آصف آفریدی کو مین آف دی فائنل اور باؤلر آف دی ٹورنامنٹ سے نوازا گیا، ذیشان اشرف بہترین بلے باز جبکہ وسیم جونیئر کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

 بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ بسم اللہ خان کو دیا گیا جبکہ حسین طلعت کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا۔

حکام کے مطابق تمام نقد انعامات اب جیتنے والوں کو دیے گئے ہیں جس میں 16 مین آف دی میچ ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کے پی ایل کا دوسرا ایڈیشن یکم اگست سے 14 اگست تک مظفرآباد میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ  میں چھ ٹیمیں ہوں گی جن میں راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version