Advertisement

فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کیلئے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب پھر آبدیدہ ہوگئے

رکن قومی اسمبلی اور نامور اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین 9 جون، جمعرات کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور جمعے کے روز اُن کی تدفین کی گئی۔

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیا نہیں تھا کہ عامر لیاقت اتنی جلد ی چلے جائیں گے اور ہمیں یہ دن بھی دیکھنا پڑے گاکہ جب ہم کہیں گے کہ عامر لیاقت ہم میں نہیں رہے ۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں کیا ہر کوئی عامر لیاقت حسین کا پرستار رہا ہے ، ہم نے جب میزبانی کا کیرئیر شروع نہیں کیا تھا تو جو اس شعبے میں سب سے زیادہ نام کما رہا تھا وہ تھا عامر لیاقت ،عامر لیاقت کو دیکھ دیکھ کر ہم نے میزبانی سیکھی اور ان کو شوز کی میزبانی سے جتنی شہر ت ملی اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم جیسے لوگ انہیں میزبانی کے شعبے میں فالو کرنا چاہتے تھے اور ہم نے کیا بھی ، مجھے یہ کہنے میں بالکل بھی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سب کے لئے مثال تھا۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین صاحب ہمارے لیے ایک ایسی مثال تھے جن کے انداز کو ہر کوئی نقل کرنا چاہتا تھا‘۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ شوز کے حوالے سے میرا جو کیریئر ہے، وہ صرف اور صرف عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکل وقت دیکھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں عامر لیاقت صاحب کی آسانی کے لیے دُعا کرتا تھا لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح دُنیا سے چلے جائیں گے‘۔

عامر لیاقت نے عروج بھی دیکھا اور زوال بھی۔۔۔

 ویڈیو دیکھیں:

  یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی آخری وصیت کیا تھی؟

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی تدفین آج ہوگی، سابقہ اہلیہ نےتفصیلات بتادیں

یہ بھی پڑھیں: ‘عامر لیاقت کیساتھ سوشل میڈیا پر جو برتاؤ ہورہا تھا، دیکھ کر مایوسی ہوتی تھی’

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version