عامر لیاقت چوتھی شادی کریں گے یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کرنے کی خواہش مند خاتون کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون عالیہ شاہ کا کلپ کا فی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں عامر لیاقت کو اُس وقت سے جانتی ہوں جب وہ خوبصورت جوان ہوا کرتے تھے، وہ ایک ورسٹائل شخصیت کے مالک ہیں جس کی وجہ سے وہ مجھے پسند ہیں۔
عالیہ شاہ نامی ان خاتون نے دوسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا دونوں میں سے کسی نے بھی زیادتی کی ہے، یہ اُن کا اپنا ذاتی معاملہ ہے لیکن مجھے عامر لیاقت ایسے نہیں لگتے جس طرح اُنہیں دِکھایا گیا ہے۔‘
ان خاتون کا کہنا ہےکہ ’میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی ڈیمانڈ نہیں کروں گی، میں اُن سے محبت کرتی ہوں اور پاک رشتے میں بندھ کر اُن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
دوسری جانب چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کا بیان بھی سامنے آگیا۔
عامر لیاقت حسین نے ان خاتون کی اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا شکریہ لیکن ایک تو اب میں یہاں نہیں رہتا، دوسرا آپ کہتی ہیں دل برداشتہ نہ ہوں، اصل میں مجھ سے اب جھوٹ برداشت نہیں ہوتا۔
عامر لیاقت نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا، میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،، اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔
عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سلمان خان کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

