Advertisement

تحریک لبیک پاکستان کے 46 کارکن 2 مختلف مقدمات سے بری

عدالت

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹی ایل پی کے چھیالیس کارکنوں کو2 مختلف مقدمات سے بری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ  پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی۔

تحریک لبیک پاکستان کے 16 کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے الزام تھا جبکہ تیس کارکنوں پرتحریک لبیک کے حق میں نعرے بازی کرکے اشتعال دلانے کا الزام تھا۔

بری ہونے والوں میں بدرمنیر، شیخ عمیر، قاری شاکر ،عباس اکرام سمیت دیگر ملزمان شامل تھے، 16 ملزمان کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں توڑپھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قلعہ گجرسنگھ تھانہ میں محمد سلمان سمیت 30 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  کارکنوں پر ٹی ایل پی کے حق میں نعرے بازی کرکے اشتعال دلانے کا الزام تھا۔

Advertisement

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے فیصلہ سنایا جبکہ تحریک لیبک کے وکیل میاں محسن اور سلیم کھوکھرایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version