ذہین ہونا چاہتے ہیں تو چیونگم کھائیں

آپ کے یا آپ کے بچے کہ امتحان ہو رہے ہیں تو ان کو چیونگم کھلائیے، ذہین ہونا چاہتے ہیں تو چیونگم کھائیں، بات ذرا عجیب ہے لیکن اس حوالے سے کافی ریسرچ کی گئی اور کچھ حد تک اس بات کی وضاحت بھی پیش کی گئی، آئیں جانتے ہیں۔
اکثر بڑوں سے سنتے تھے کہ چیونگم کھائیں گے تو دانت خراب ہو جائیں گے یہ بے فائدہ چیز ہے، اب اپنے بچوں کو بھی یہی کہتے ہیں کہ چیونگم نہ کھاؤ، دانت خراب ہو جائیں گے۔
سائنسی تحقیق کے بعد اب یہ پتہ چلا ہے کہ شارٹ ٹرم میموری اورلانگ ٹرم میموری بہت فاسٹ ہونی چاہیے۔ تاکہ چیزوں کو یاد رکھ سکیں ، آگے کام کر سکیں ڈیٹا کو اپنے دماغ میں اسٹورکرسکیں۔
تو ایسی کیا چیز ہو جو شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم میموری کو بڑھانے کے لئے ریسرچ دیکھتے ہیں تو آپ کو حیرانی ہوگی کہ آپ کو ہر جگہ چیونگم کا نام نظرآئے گا۔
اس پراتنی ریسرچ ہو چکی ہے، کہ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ چیونگم خاص کر شارٹ ٹرم میموری کو بوسٹ کرنے کے لئے بہترین ہے۔
جب آپ چیونگم کھاتے ہیں تو 20 منٹ تک آپ میموری بوسٹ موڈ میں چلے جاتے ہیں اور ان 20 منٹس میں آپ جو بھی چیز لکھیں گے، جو بھی چیز یاد کریں گے، جو بھی نئی ریسرچ دیکھیں گے، تو وہ آپ کو زیادہ دیر تک یاد رہے گی۔
چیونگم انسان کو اسٹریس فری کرنے کی کوشش کرتی ہے، اگر آپ پڑھنا چاہتے ہیں تو اسٹریس آپ کے لئے، آپ کے سیکھنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
اگر آپ کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں تو چیونگم ضرور کھائیں۔
ایک امریکی تحقیق کے مطابق ایک جگہ 107 بچوں کو لیا گیا ، ان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ایک گروپ کو چیونگم کھلائی گئی اور ایک گروپ کو کچھ نہیں دیا گیا ۔
ان بچوں سے مختلف مشکل 6 ایکٹیوٹیز کروائی گئیں، جس میں سے 5 ان بچوں نے مکمل کیں جو چیونگم کھا رہے تھے جبکہ ایک ایکٹیوٹی ان بچوں نے کی جو کہ کچھ نہیں کھا رہے تھے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سائنس اس بات پر تحقیق کررہی ہے کہ چیونگم کا فرق کیا ہے کہ ہم اسے کھاتے ہی میموری بوسٹ موڈ میں چلے جاتے ہیں۔
یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ میٹھی یا شوگر فری چیونگم سے کوئی فرق پڑتا ہے کہ نہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شوگر فری چیونگم سے بھی یہ رزلٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اس ریسرچ کی پوری سیریز ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ چیونگم سے ہمارا فوکس اور اٹینشن بڑھتی ہے ۔
اس سے ہمارا ہارٹ ریٹ بڑھتا ہے۔ بلڈ کا فلو بڑھتا ہے، دماغ کی طرف فلو زیادہ ہوتا ہے جس سےدماغ کو آکسیجن زیادہ ملتی ہے جس سے ہماری میموری بوسٹ ہوتی ہے۔
اس سے ہمارا اسٹریس ہارمون ہماری باڈی کو اسٹریس سے باہر لے کر جاتے ہیں۔ یہ اس وقت ریلیز ہوتے ہیں جب ہم انتہائی دباؤ میں ہوتے ہیں.
یہ کورٹیسول اور ایڈرینالائن وہ دو متعلقہ ہارمون ہیں تناؤ کے ساتھ لیکن ان کے مختلف کام ہوتے ہیں۔ یہ ہمارا فوکس بڑھاتا ہے،اسٹریس ریلیز کر کے ہمیں پرسکون کرتا ہے۔
اسی سلسلے میں ایک ریسرچ اور کی گئی جس میں بچوں کو بہت ہلچل والے ماحول میں بٹھایا گیا، اس میں ان کو کوئز دیا گیا ، اور اس میں بھی ایک گروپ کو چیونگم کھلائی گئی اور ایک کو کچھ نہیں دیا گیا۔
تو یہ نظر آیا کہ جن بچوں کو چیونگم دی گئی تھی کہ وہ بڑے فوکس سے اپنا کام کر رہے تھے اور سکون سے اس کوئز کو کر رہے تھے جبکہ دوسرے گروپ کے بچے مستقل اس ہلچل سے متاثر ہورہے تھے۔ اور پھر ان کے رزلٹ بھی اسی حساب سے سامنے آئے۔
ایسی اور بھی بہت ریسرچز کی گئیں جس میں مثبت رزلٹ سامنے آئے۔
احتیاط:
بچوں یا بڑوں کو چیونگم کا اتنا عادی نہ بنائیں کہ وہ اس کے بغیر رہ نہ سکیں دوسرے یہ کہ اس میں شوگر کافی مقدار میں ہوتی ہے، تو کوشش کریں کہ شوگر فری چیونگم کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

