Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ڈیجیٹل ٹکٹس شائقین کے لیے دردِ سر بن گئے

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوران شائقین کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹ کا حصول دردِ سر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز میں مینجمنٹ کی نااہلی کے سبب ڈیجیٹل ٹکٹ شائقین کے لیے دردِ سر بن گئے ہیں۔ آن لائن ٹکٹ کا پرنٹ اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر نصب اسکینرز سے پاس نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے شائقین میچ دیکھنے سے محروم رہے۔ اس موقع پر شائقین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

دوسری طرف جنرل انکلوژر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے سبب شائقین کو حفاظتی جنگلے کے قریب کھڑے ہونے سے منع کردیا گیا تاہم، دوران میچ شائقین کو پانی پینے کے لیے حفاظتی جنگلے کے قریب آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ جنگلے کے ساتھ کھڑا ہونے سے باز رکھا گیا۔

واضح رہے، پاکستان کے کرکٹ سیریز جیتنے کے باوجود شائقین کا جوش و جذبہ برقرار رہا۔گو کہ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرا میچ رسمی طور پر کھیلا گیا تاہم، اس موقع پر شائقین کی دلچسپی کسی صورت کم نہیں ہوئی اور انکلوژرز کھچا کھچ بھرے ہوئے نظر آئے۔ شدید گرمی اور ٹکٹ میں پیش آنے والی دشواریوں کے باوجود کرکٹ شائقین کی حاضری نے سیریز کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version