Advertisement

حکومتی اتحادیوں کو منانے کے لئے آصف علی زرداری کا آج اسلام آباد جائینگے

آصف علی زرداری

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ آصف علی زرداری کا اہم اعلان

حکومتی اتحادیوں کو منانے کی خاطر سابق صدر آصف علی زرداری کا آج اسلام آباد کا دورہ متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اتحادیوں کو منانے خصوصی مشن پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس دوران آصف زرداری بی اے پی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے معاملات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بی اے پی، ایم کیو ایم کے ایشوز کے حل کے لیے آصف زرداری ون ٹو ون ملاقات کریں گے اور شکایات سن کر معاملات کے لیے کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب آصف زرداری کا دورہ لاہور بھی متوقع ہے جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سابق صدر چوہدری برادران سے ملاقات کرینگے۔

Advertisement

خیال رہے کہ آصف زرداری سے بی اے پی کے خالد مگسی اور اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز رابطہ کرکے حکومتی وزرا کے رویوں اور ترقیاتی فنڈز سے کی عدم فراہمی پر شکایت کی تھی جس پر انہوں نے اتحادیوں کو معاملات حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version