Advertisement

راشد لطیف حارث سہیل کی وکالت کرنے میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان راشد لطیف نے تجربہ کار بلے باز حارث سہیل کی پاکستان میں شمولیت کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عمدہ بیٹنگ تکنیک انہیں دور کے حالات میں بھی ترقی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے مسائل سے نبردآزما ہیں اور ان کی فٹنس سے متعلق خدشات کے باعث ان کے کیریئر میں کئی رکاوٹیں آئیں۔

راشدلطیف نے کہا کہ پاکستان کو حارث سہیل کی کمی محسوس ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ حارث  سہیل کے بار بار فٹنس کے مسائل کے باوجود، انہیں پاکستان کے منصوبوں میں شامل ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ حارث سہیل کو انجری کے مسائل تھے لیکن پی سی بی ایسے کھلاڑی کو سائیڈ لائن نہیں کر سکتا، حارث نے غلطیاں کی ہوں گی لیکن ابھی وقت ختم نہیں ہوا، حارث سہیل اب بھی پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

Advertisement

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حارث  سہیل ان اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں حال ہی میں لگائے گئے کیمپ کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ حارث  سہیل نے 42 ون ڈے میچوں میں 46.80 کی اوسط سے 1685 رنز بنائے ہیں وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اب تک دو سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

وہ 2019 ورلڈکپ کے پاکستانی اسکواڈ کا ایک اہم حصہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version