پلکوں کو تیزی سے گھنا بنانے کے لئے صرف اس ایک جز کا استعمال کریں

ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی پلکیں گھنی اور خوبصورت ہوں اور ساتھ ہی بھنویں بھی، کیونکہ گھنی پلکیں آنکھوں کے حسن کو بڑھادیتی ہیں اس طرح چہرہ کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس مقصد کے لئے بازارمیں کئی طرح کی پروڈکٹس دستیاب ہیں جبکہ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کئے جاتے ہیں لیکن وہ اتنے کار آمد ثابت نہیں ہوتے۔
تاہم ماہرین نے پلکوں اور بھنوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کے لئے ایلوویرا جیل کو سب سے بہترین قرار دیا ہے اسے چہرے کے ساتھ پلکوں اور بھنوں پر بھی استعمال کریں یہ ایک طرف کو چہرے سے جھریاں دور کر کے چہرے کی رنگت کو نکھارے گا اور ساتھ ہی پلکوں کو بھی گھنا اور مضبوط بنائے گا۔
ایلوویرا کوسونے سے قبل مسکارے کے برش کے ذریعے پلکوں اور بھنوں پرلگائیں اورصبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔ بہتر نتائج کے لئے اسے روزانہ استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

