Advertisement

امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی، سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا

کڈنی ہلزریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ  امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی۔

قومی ایئرلائن سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے   سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے سے متعلق سامنے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارہ بوئنگ 777 میں سے 3 طیارے گراونڈ کرنے کی خبریں آ رہی ہیں، ایک بوئنگ 777 کو اسکریپ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ایشیا سے لیز پر لئے گئے 2 اے 320 گزشتہ ایک سال سے جکارتا میں پارک ہیں، ان طیاروں کی ایک سال لیز اور مرمت کے اخراجات بھی پی آئی اے کو برداشت کرنے پڑیں گے۔

 سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چائنہ سے لیا گیا ایک اے 320 طیارہ بھی گراونڈ کردیا گیا ہے، ایک اے 320 طیارہ خریدنے کے بعد اسکریپ کردیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حال میں لیز پر لئے گئے دو اے 320 ایف بی آر کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، طیاروں سے متعلق سامنے آنے والی یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ قومی ایئرلائن کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن سے متعلق سامنے آنے والی ان تفصیلات کے اصل حقائق سامنے آنے چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version