Advertisement

ہم تعلیم کے معیار کو بلند کررہے ہیں، اسماعیل راہو

اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے معیار کو بلند کررہے ہیں۔

 صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کریں، زیادہ سے زیادہ اسکیمیں لیکر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ضرور ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشش کی گئی، 13 برس میں پیپلز پارٹی نے 17 یونیورسٹیز قائم کی ہیں، ہمیشہ یونیورسٹیز کے لیے گرانٹ بڑھاتی رہی ہے۔

   اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اعلان یہ کیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنائیں گے، وہ یونیورسٹی تو نہیں بنی لیکن یونیورسٹیز کی گرانٹس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ ہم تعلیم کے معیار کو بلند کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں یونیورسٹیز کے معاملات میں اساتذہ اور طلبا سے بھی مشاورت ہو، پام آئل کا پروجیکٹ ہم نے لگایا ہے، اس سال ہم ایک ہزار ایکٹر پر لگائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غلامی کا انکشاف آپ پر کب ہوا، جب آپ ٹرمپ سے ملاقات کررہے تھے تب امریکہ سامراج تھا یہ آپ کو معلوم نہیں تھا؟ جب بائیڈن کے فون کا انتظار کررہے تھے اس وقت امریکہ کی غلامی نظر نہیں آئی؟

اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام با شعور ہیں، سندھ کے لیے صرف ایک پروگرام بتا دیں جو آپ نے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version