Advertisement

تھر کول کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ توانائی کو ہدایت

تھر کول کی پیداوار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ توانائی کو تھر کول کی پیداوار بڑھانے کیلئے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول کی پروڈکشن پر اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس کے دوران وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تھر کول کے متعلق بریفنگ پیش کی۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ہر سال تھر کول سے بجلی کی پیداوار سے ملک کے 700 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کول پروجیکٹ سے ملنے والے کمیونٹی فنڈ سے 4000 بچوں کو 24 اسکولوں میں تعلیم دے رہے ہیں اور 25000 مریضوں کو سالانہ علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو صاف پانی مہیا کیا جارہا ہے اور علاقے میں ایک ملین درخت لگائے گئے ہیں جس سے تھر کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تھر کول کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز اب نئی ریل لائن بچھانے جارہی ہے، اس ریلوے لائن سے پورے ملک میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ مہیا کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version