ڈاکٹرعاصم حسین کی بیرونِ ملک علاج کی اجازت کی درخواست پر نیب کو نوٹس

ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس؛ ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم
احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کی بیرونِ ملک علاج کی اجازت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جار کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر عدالت نے درخواست پر نیب کے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کیے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران وکیل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم حسین علاج کیلئے بیرونِ ملک جانا چاہتے ہیں۔ 19 جون سے 20 جولائی تک علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فیک پینشن اسکینڈل کیس میں سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامرضیاء اسران سمیت 9 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے تمام ملزمان کوعدالت میں پیش کیا، عامر اسراں اب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات ہیں۔ نیب نے ملزم کو امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزم پر جعلی پیشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم عامر اسراں و دیگر پر قومی خزانے کو 3 ارب اور 20 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19 جون تک توسیع کرتے یوئے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

