Advertisement

برطانوی فضائی کمپنی نے اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کردیں

برطانوی فضائی کمپنی نے اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کردیں

برطانوی فضائی کمپنی نے اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کردیں

برطانوی فضائی کمپنی ’برٹش ایئرویز‘ نے اسلام آباد کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی ’برٹش ایئرویز‘ نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر 15 جون سے 30 جون پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی فضائی کمپنی کے اسٹیشن مینجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی صرف برطانوی فضائی کمپنی کی آپریشنل وجوہات کی بناء پر کی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پروازیں معطل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی فضائی کمپنی نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن باقاعدہ بند کردیا تھا جس کا اعلان رواں سال 6 جنوری کو کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی نے اکتوبر 2020 کو لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز کیا تھا جبکہ انہوں نے لاہور آپریشن کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کیے تھے۔

Advertisement

اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برطانوی فضائی کمپنی نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر اپنا آپریشن لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اب موسم گرما میں لاہور سے برطانیہ پروازیں نہیں جائیں گی جبکہ اسلام آباد سے پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version