Advertisement

ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع

ایمان مزاری کیس

عدالت نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی جبکہ ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت میں ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت پربھی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کردی۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش اورمقدمہ اخراج کی درخواست میں وفاق کی جانب سے کمنٹس داخل کیے۔

Advertisement

شکایت کنندہ جیگ برانچ کی جانب سے بھی وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اس عدالت کا آخری آرڈر دیکھا ہے؟ اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے۔ پٹشنر نے جو بیان دیا ہے اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے جیک برانچ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی دیکھ لیں یہ جرم نہیں بنتا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے دلائل میں کہا کہ ان کی طرف سے regret کی جو وضاحت دی گئی وہ ریکارڈ کے مطابق درست نہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version