بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جانب ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے وفاق اور تمام صوبوں کے مابین قریبی رابطے ضروری ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو سپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
جان محمد جمالی نے قومی اسمبلی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے اراکین کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ کے لئے رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لئے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

