انٹرنیٹ کے بغیر جی میل سے ای میل بھیجنے کا آسان طریقہ جانیے

آج کی دنیا میں انٹرنیٹ سب کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے، تو آج ہم آپ کو انٹرنیٹ کے بغیر جی میل سے ای میل بھیجنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔
یہ سہولت جی میل پر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔
اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے آپ ای میل بھیجنے کے ساتھ ساتھ جی میل پیغامات کو پڑھ سکتے ہیں، جواب دے سکتے ہیں اور سرچ بھی کرسکتے ہیں۔
جب انٹرنیٹ چل رہا ہو تو کمپیوٹر پر گوگل کروم کو اوپن کریں کیونکہ اسی ویب براؤزر پر آپ جی میل کو آف لائن استعمال کرسکتے ہیں اور ہاں انکوگنیٹو موڈ پر یہ طریقہ کار کام نہیں کرتا۔
سب سے پہلے جی میل کو آف لائن استعمال کرنے کے لیے جی میل سائٹ کو بک مارک کرلیں۔
براؤزر اوپن کرکے جی میل سائٹ پر جائیں اور وہاں سیٹنگز میں جاکر آف لائن سیٹنگز پر کلک کریں۔
وہاں ان ایبل آف میل کے باکس پر چیک لگائیں اور سیٹنگز کا انتخاب کریں جیسے کتنے دن کے پیغامات آف لائن یوز کے لیے رکھنا چاہتے ہیں، اس کے بعد سیو چینجز پر کلک کریں۔
اس کے علاوہ اگر انٹرنیٹ چل نہ رہا ہو اور جی میل استعمال کرنا ہو تو بک مارک میں جی میل پر کلک کریں، جب آپ کوئی ای میل آف لائن سینڈ کریں گے تو وہ ایک نئے آؤٹ باکس فولڈر میں چلی جائے گی اور سروس آن لائن ہوتے ہی دوسرے صارف کے پاس سینڈ ہوجائے گی۔
جی میل آف لائن ان انسٹال کرنے کے لیے جی میل کی آف لائن سیٹنگز میں جائیں اور ان ایبل آف لائن میل کو ان چیک کردیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News