Advertisement

تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی ہر بچے کا آئینی حق ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی ہر بچے کا آئینی حق ہے۔

 آج منائے جانے والے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے موثر قانون سازی کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 12جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد بچوں سے مزدوری لینے کے رجحان کا خاتمہ کرکے انھیں مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Advertisement

اس دن سماجی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے سیمینارز، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ محنت کش بچوں کے مسائل حکومت اور دیگر ذمہ داران تک مؤثر طریقے سے پہنچائے جاسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version