افغانستان، زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

افغانستان میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply grieved to learn about earthquake in Afghanistan, resulting in loss of innocent lives. People in Pakistan share the grief & sorrow of their Afghan brethren. Relevant authorities working to support Afghanistan in this time of need.
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طورپر پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے جس کے لئے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی ھئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت سمیت اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ ابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو سو پچپن افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہونے والے مکانات میں اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی زندگیاں بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

