Advertisement

کراچی؛ بم دھماکا کیس میں اہم پیش رفت، گرفتار ملزم عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 8 زخمی

کراچی کے علاقے صدرمیں ہونے والے بم دھماکا کیس میں پولیس نے گرفتارملزم کوعدالت میں پیش کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 12 مئی کو کراچی میں صدرکے علاقے میں ہونے والے بم دھماکا کیس میں گرفتار ملزم صابر کھرل کوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم 12 مئی کو صدر داؤد پوتا روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہے۔ ملزم سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم کے تین شریک ملزمان جو بم دھماکے میں ملوث ہیں ان کو گرفتارکرنا ہے جس کے بعد عدالت نے ملزم صابر کھرل کو 10 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مفرورملزمان میں اصغرشاہ، غلام مہدی اور نور محمد شامل ہیں۔ مفرور ملزمان کا تعلق سندھو دیش لبریشن آرمی سے ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ صدر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سٹی کورٹ میں وکلا اورعدالتی عملے کے درمیان تنازع پرسندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج شرقی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ خالد شاہانی کو سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version