Advertisement

مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس کو ہم بھی محسوس کررہے ہیں، شہرام ترکئی

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس کو ہم بھی محسوس کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر شہرام ترکئی اور سابق گورنر شاہ فرمان نے عدالت میں پیشی کے بعد پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹے مقدمہ بنائیں گے لیکن اس حکومت نے جو مہنگائی کی ہے اس کا کیا کریں گے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ اب تو مہنگائی کے خلاف 22 کروڑ عوام نکلیں گے تو کیا یہ عوام کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کریں گے؟ انہوں نے جو شیلنگ کی ہے ایسا تو کبھی پہلے نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس کو ہم بھی محسوس کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام نکلے اور پرامن احتجاج کریں۔

دوسری جانب شاہ فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وزیر داخلہ پر منشیات کیس میں فرد جرم عائد ہونا ہو تو اس کی ذہنی حالت کیا ہوگی، جو قانونی حق ہے وہ استعمال کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، پہلی دفعہ سن رہا ہوں کہ ایک وزیراعظم پر یہ الزام لگا کہ انہوں نے عوام کو ریلیف کیوں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version