Advertisement

صرف 2 ڈالر میں میزائلوں کو روکنے والا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم تیار

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا نیا لیزر پر مبنی فضائی دفاعی نظام (ائیر ڈینفس سسٹم) کوئی بھی میزائل روکے گا تو اس پر صرف دو ڈالرز خرچ ہوں گے۔

اسرائیل کا نیا فضائی دفاعی نظام، جسے آئرن بیم کے نام سے جانا جاتا ہے، صرف دو ڈالراز میں ایک بہترین حفاظر فراہم کرتا ہے جو موجودہ شوٹ ڈاؤن سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

موجود ائیر ڈینفس سسٹمز کی وجہ سے نشانہ بنانے والے میزائلوں کو ٹریک کرنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے ہزاروں سے لاکھوں ڈالرز تک خچ ہوتے ہیں۔

بینیٹ نے مزید کہا کہ، “آج تک، ہمیں ہر راکٹ کو روکنے میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑتا تھا۔ آج وہ (دشمن) ایک راکٹ میں دسیوں ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اور ہم اس راکٹ کو روکنے کے لیے بجلی پر دو ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔”

نفتالی کا اسرائیلی صنعت کار رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے دورے کے دوران مزید کہنا تھا کہ، “یہ گیم چینجر ہے، نہ صرف اس لیے کہ ہم دشمن کی فوج پر حملہ کر رہے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ ہم اسے دیوالیہ کر رہے ہیں۔”

Advertisement

خیال رہے کہ اسرائیل کو فلسطینی اتھارٹی اور لبنان کی طرف سے راکٹ اور بم حملوں کا متواتر نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں ارد گرد کے ممالک سے بھی کئی راکٹ بیراج شامل ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اپریل میں کامیاب تجربات کی اطلاع دی، جس میں سسٹم کی جانب سے مارٹر، راکٹ اور بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو مار گرانے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

بینیٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا، “یہ دنیا کا پہلا توانائی پر مبنی ہتھیاروں کا نظام ہے جو آنے والے  UAVs، راکٹوں اور مارٹرز کو مار گرانے کے لیے ایک لیزر کا استعمال کرتا ہے جس کی قیمت 3.50  ڈالرز فی شاٹ ہے۔”

فی الحال یہ واضح نہیں کہ اپریل میں بینیٹ کی تخمینہ لاگت 3.50 ڈالرز فی وقفہ ان کے بدھ کے ریمارکس میں کم ہوکر دو ڈالرز کیوں ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام 2016 سے آئرن بیم تیار کر رہے ہیں۔

بینیٹ کے مطابق، نئے لیزر سسٹم کے 2023 کے اوائل میں فعال ہونے کی امید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version