پیٹرول پمپ مالکان کی روایتی ہٹ دھرمی، کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پمپس بند کردیے ہیں۔
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر عسکری پارک کے قریب پیٹرول پمپ کے باہرمشتعل افراد کااحتجاج، ناگن چورنگی سے سخی حسن جانے والے روڈ پر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔
شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر شہری ہاتھوں میں بوتلیں لے کر ابھی تک قطاروں میں کھڑے ہیں جب کہ پیٹرول پمپس پر رش کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اورڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 30 روپے اضافے کے اعلان سے ملک بھرمیں مالکان کی چاندی ہوگئی ہے، اور ’پرانی‘ قیمت پرخریدے گئے پیٹرول کو نئی قیمت پرفروخت کرنے کے کی ہوس میں عوام کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز حکومت نے عوام پرایک اور پیٹرول بم گرادیا، 30 روپے فی لیٹر کا مزید اضافہ
ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ ترپیٹرول پمپ بند کردیے گئے ہیں جب کہ جوپمپ کھلے ہوئے ہیں ان پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
شہرقائد کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو اورتھرپارکر کے متعدد شہروں مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، چھاچھرو میں بھی پیٹرول پمپس پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ عوام پر موت بن کر نازل ہوئی ہے، فیاض الحسن چوہان
کوٹری اور جام شورومیں شہریوں نے پیٹرول مالکان کی اس ذخیرہ اندوزیاور پمپ کی بندش کے خلاف احتجاج اورنعرے بازی شروع کردی ہے۔
میلسی اور اوکاڑہ میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے اعلان کے بعد متعدد پٹرول پمپس کا عملہ لائٹس بند کرکے فرار ہوگیا ہے۔
پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کا پمپ کے عملے سے ہاتھا پائی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
مشتعل شہریوں نے کوٹری حیدرآباد شاہراہ پرموٹرساٸیکلیں کھڑی کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔
شہریوں نے شکایت کی کہ پمپس والے پیٹرول ہونے کے باوجود بھی فروخت نہیں کر رہے اور جو اکا دکا پمپس کھلے ہیں وہ سو روے سے زیادہ کا پیٹرول نہیں ڈال رہے۔ ایک طرف تو حکومت نے ہفتے میں دوسری بارپیٹرول کی قیمت بڑھا کرعوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے تو دوسری جانب مفاد پرست پیٹرول پمپ مالکان نے ناجائز منافع کمانے کے چکرمیں پمپس بند کر دیے ہیں۔
شہریوں نے شکایت کی کہ سابق حکومت پیٹرول پر 5 روپے بڑھاتی تھی تو یہ اسے چور کہتے تھے، نئی حکم ران ملک چلانے کے اہل نہیں، پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ ن لیگ والے کہتے تھے کہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے، یہ کیسا ریلیف ہے؟ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی اب بڑھ جائیں گی۔ غریب زندہ درگور ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

