کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست شہید وکلاء کی ساتویں برسی پر تعزیتی ریفرنس
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق سابق کونسلرعبدالکریم لانگو کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے معطل کرنے کا حکم دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی۔
عدالت نے سابق کونسلرعبدالکریم لانگو کی درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔
سابق کونسلرعبدالکریم نے درخواست میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

