کورونا وباء ایک بار پھر اثر انداز، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10.37 ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا وباء ایک بار پھر اثر انداز ہونے لگی ہے جس کے باعث کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 10.37 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 0.18 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔
کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے کہا ہے کہ شہری وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
COVID-19 Statistics 22 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,300
Positive Cases: 204
Positivity %: 1.53%
Deaths: 00Patients on Critical Care: 66Advertisement— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 22, 2022
خیال رہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں دوران 207 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

