برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کیے، پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا،30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمن طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے۔
Advertisement30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا
انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمن طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

