Advertisement

حکومت جو مشکل فیصلے کر رہی ہے وہ محلے کا شخص بھی کرسکتا ہے، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ یہ جو مشکل فیصلے کررہے ہیں ہمارے محلے کے ایک بندے کو کہیں وہ بھی یہ مشکل فیصلے کرلے گا۔

سندھ اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے حکومت کو مشکل فیصلے کے متعلق بتایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے یہ ہیں کہ اکنامی کو درست کریں، جن کو پلاٹ دئیے ہیں ان سے پلاٹ واپس لیں، جن کے قرضے معاف کیے ہیں ان سے قرض واپس لیے جائیں اور ان کے نام ای  سی ایل میں ڈالے جائیں ، یہ ہیں مشکل فیصلے اس پر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے پوچھنا ہے آپ دشمن کے بچوں کو پڑھانے کی بات کرتے ہیں تو آپ کے بچوں کو کون پڑھائے گا؟

انہوں نے بتایا کہ 866 اسکول بیرون ملک کی فنڈنگ سے بنے ہیں، اپنی فنڈنگ سے کوئی اسکول نہیں بنا ہے ۔

Advertisement

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کوئی حکومت ذمہ داری نہیں لیتی ہے، عوام اپنے نصیب کے لیے سنتے رہتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو پیٹرول کی سبسڈی دی جائے اور 16 سے 22 گریڈ کے افسران کی پیٹرول سبسڈی ختم کی جائے ۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عوام کی قسمت میں انقلابی سیاست سے میں تبدیلی آتی ہے لیکن اگر انتخابی سیاست کا سسٹم یہی رہا تو کبھی بھی اس ایوان میں تبدیلی کی امید کم سے کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version