Advertisement

شاہ رخ خان کا آریان کے حوالے سے جذباتی پیغام جاری

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے حوالے جذباتی بات کہہ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ایک کروز شپ پر نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے چھاپے میں اپنے بیٹے کی گرفتاری اور بعدازاں ضمانت پر رہائی کے بعد سے نہایت صبر و ضبط کے ساتھ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

تاہم جب اداکار شاہ رخ خان کے بیٹ آریان کو گرفتار کیا گیا تو ایک موقع پر نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے ایک افسر سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ہمیں اس طریقے سے پیش کیا جارہا ہے جیسے کہ ہم بہت بڑے مجرم اور گناہ گار ہیں جو معاشرے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

یادرہے کہ این سی بی کے افسر سنجے سنگھ جو اس کیس کی تحقیقات کررہے تھے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ گرفتاری کے بعد شاہ رخ نے ان سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ انہیں آریان سے ملاقات اور اس کے ساتھ رات کو رہنے کی اجازت دی جائے۔

اس حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہیں آریان کی جسمانی اور ذہنی بہتری کے حوالے سے تشویش ہے تاہم انہیں رہنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement

شاہ رخ خان نے افسر سے کہا کہ ہمیں مجرم اور گناہ گار بناکر پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ این سی بی نے حال ہی میں 24 سالہ آریان خان کو اس کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

 جبکہ چارج شیٹ میں بھی آریان کا نام شامل نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version