Advertisement

وزیراعلیٰ کے پی کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ عوام کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ

متاثرہ عوام کے لئے میڈیکل ٹیمیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ عوام کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا میں زلزلے کے باعث بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جس کی پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر میڈیکل ٹیم سمیت امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امدادی سامان میں ادویات،  اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہونگی۔

وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کے لئے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔

اس حوالے سے محمود خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افعان بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائینگے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمود خان افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں زلزلے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے سے اموات 950 ہوگئیں ہیں جبکہ رات 6.1 شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکریٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version